سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کراچی - خبروں کی سرخیاں -


سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کراچی -خبروں کی سرخیاں

اگست 2001ء  تا  جون 2005ء

”منتخب قومی اخبارات کے آئینے میں ۔۔۔ لمحہ بہ لمحہ“

 

٭ الخدمت گروپ کے نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ بھاری اکثریت سے ناظمِ اعلیٰ منتخب ہوگئے۔ نعمت اللہ خان نے2061 ووٹ جبکہ جمہوری گروپ کے تاج حیدر نے 1506 ووٹ حاصل کیے۔ (جنگ 9 اگست 2001ء)

The Al-Khaidmat pannel won the run off election for City Nazim and Naib Nazim on Wednesday with a lead of 549 votes over its rival democratic pannel. (Dawn, August 9th, 2001)

٭ ناظمِ اعلیٰ نے سرکاری سہولیات لینے سے انکار کردیا۔ (جسارت 11 اگست 2001ء)

٭ کراچی پر مزید نئے ٹیکسوں کا بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔ نعمت اللہ خان (جنگ 24 اگست 2001ء)

٭ ناظم کراچی کی ہدایت پر سیلف فنانس اسکیم ختم ۔ (جسارت 31 اگست 2001ء)

The Nazim Karachi Naimatullah Khan has canceled the recently announced policy under which a certain percentage of admissions in the intermediat colleges of the city were to be given under the self financing scheme.(Dawn August 31st, 2001)

٭ سٹی ناظم نعمت اللہ خان نے گورنر سندھ محمد میاں سومرو کے ہمراہ کراچی کو یومیہ 10 ملین گیلن اضافی پانی کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کیا، منصوبے سے بلدیہ، اورنگی، سائٹ اور لیاقت آباد کی آبادیوں کو فائدہ پہنچے گا۔ (جسارت یکم ستمبر 2001ء)

٭ 19 سال پرانا منصوبہ ”المرکزِ اسلامی“ مکمل کرنے کا فیصلہ۔ (جنگ یکم اکتوبر 2001ء)

٭ سٹی گورنمنٹ کے ”فہم القرآن“ پروگرام میں شہریوں کی غیر معمولی شرکت، شرکاء کی تعداد میں روزانہ اضافہ، خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت، سرکاری سرپرستی میں اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے۔ (جسارت 3اگست 2002ء)

٭ سٹی حکومت کے تحت قرآن و سنت اکیڈمی قائم کردی ، نعمت اللہ خان۔ (جنگ 7 اگست 2002ء)

٭ ناگن چورنگی کی تزئین و آرائش اور سگنل کی تنصیب کا افتتاح۔ (جسارت 8 اگست2002ء)

٭ گرین کراچی، کلین کراچی، لاکھوں ٹن کچرا اور ملبہ اٹھایا گیا۔ (جسارت 24 اگست 002ء)

٭ نمائش، گرومندراور بنارس پر سگنلز کا منصوبہ، کام شروع کردیا گیا، 13کروڑ 33 لاکھ کی لاگت آئے گی۔ (جنگ 2 ستمبر 2002ء)

City Goverment to build pedestrian bridges. The transport and communication department of the city governmnet has invited private parties to establish pedestrian bridges on bot basis at varions embarked sites. (Dawn, Sept. 7th, 2002)

٭ ترقیاتی کاموں پر کام تیز کرنے کے لیے رات میں بھی کام کرنے کا فیصلہ۔ (جنگ 9 ستمبر 2002ء)

٭ ابراہیم حیدری، ساحلی پٹی پر دو سڑکوں کا افتتاح، کورنگی ہاربر فعال بنانے کی ہدایت۔ (جنگ 16 ستمبر 2002ء)

٭ وفاقی سطح پر کراچی کی حیثیت کا تعین کرنا ہوگا۔ اس کی حیثیت ملک کے دیگر شہروں سے مختلف ہے۔ گزشتہ سال یہ شہر ہمیں کھنڈر کی صورت میں ملا۔ سٹی ناظم (جنگ 18 ستمبر 2002ء)

The Status of this megalopolis will have to be determind at the federal level, Naimatullah Khan. (Dawn, Sep, 18th, 2002)

٭ سٹی گورنمنٹ کے تحت چارسو بستروں پر مشتمل امراضِ قلب کا ہسپتال قائم کیا جائے گا۔ (جنگ 20 ستمبر 2002ء)

City Government is spending Rs 22.7 million on severage plans.(Dawn, Sept. 23rd, 2002)

٭ اہم شاہراہوں پر سٹی گورنمنٹ کے تحت 2065 پودے لگائے گئے۔ (جسارت 20 ستمبر 2002ء)

٭ ساڑھے تین ارب روپے کی لاگت سے نیو ملیر ہاؤسنگ پروجیکٹ پر ترقیاتی کاموں کا آغاز ، 27 کروڑ روپے کی منظوری دے دی گئی۔ (جنگ 27 ستمبر 2002ء)

٭ خوشحال پاکستان پروگرام کے تحت شہری حکومت کی جانب سے کراچی کے مضافاتی علاقوں اورنگی اور بلدیہ میں آٹھ کروڑ روپے کی لاگت سے زیرِ تعمیر سڑکوں کے تین منصوبے اگلے تین ماہ میں مکمل ہوجائیں گے۔ (جنگ 30 ستمبر 2002ء)

٭ نعمت اللہ خان نے عباسی ہسپتال میں 4 نئے شعبوں کا افتتاح کیا۔ (جسارت 5 اکتوبر 2002ء)

٭ سٹی گورنمنٹ: 28 مقامات پر پیڈسٹرین برج نصب کرے گی، 5 کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کردی۔ (جنگ 7 اکتوبر 2002ء)

The governer expressed satisfaction over the launch of Shahrae Quaideen flyover, which is the third fly over to be initiated by the city government, which is being built at the cost of Rs 109 million and will be completed in 24 months. (Dawn, Oct, 8th, 2002)

٭ ناظم کراچی ٹاؤن نے 250 بستروں پر مشتمل ہسپتال کا افتتاح کیا۔ (جسارت 16 اکتوبر 2002ء)

٭ دو اہم منصوبوں کا افتتاح، شارع قائدین فلائی اوور، نیو پریڈی اسٹریٹ پر 16 کروڑ لاگت آئے گی۔ (جسارت 8 اکتوبر 2002ء)

٭ انٹر سٹی بس ٹرمینلز کا منصوبہ تیار۔ (جسارت یکم نومبر 2002ء)

٭ کراچی میں نئی بسیں چلانے کے لیے 14 کمپنیوں کا انتخاب کرلیا گیا، CNGبسیں چلانے والوں کو فوقیت ملے گی۔ (جنگ 15 نومبر 2002ء)

٭ شہری حکومت کی گراں فروشی کے خلاف مہم، 208 گرفتار، 634 کے چالان، 5 لاکھ 51 ہزار 50 روپے جرمانہ کیا۔ (جسارت 19 نومبر 2002ء)

٭ ضلعی حکومتیں ناکام ہوئیں تو اس میںبڑا ہاتھ پولیس کا ہوگا، پولیس منتخب ارکان کے وجود کو تسلیم نہیں کررہی، طارق حسن۔ (جنگ 20 نومبر2002ء)

٭ لیاری ایکسپریس وے، متاثرین میں چیکس تقسیم، اب تک 22 سو خاندانوں کو چیک دیے جاچکے ہیں، نعمت اللہ خان۔ (جسارت 24 نومبر 2002ء)

٭ نیو ملیرہاؤسنگ پروجیکٹ۔ 1، پہلے دو ہزار پلاٹوں کی قرعہ اندازی اور الاٹمنٹ، ہاؤسنگ اسکیم میں تمام بنیادی سہولتیں فراہم کریں گے۔ نعمت اللہ خان (جنگ 25 نومبر 2002ء)

٭ 268 بسوں کا منصوبہ، 32 بڑی بسیں 3 دسمبر کو کراچی پہنچ جائیں گی۔ (جنگ27 نومبر 2002ء)

٭ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کراچی نے شہر میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف مہم شروع کردی، مختلف علاقوں سے 3 ہزار گداگروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ (جنگ 28 نومبر 2002ء)

٭ خصوصی شجر کاری مہم کا آغاز، سڑکوں کے کنارے 30 ہزار درخت و پودے لگائے جائیں گے، شاہین کمپلیکس تا میری ویدر ٹاور، آئی آئی چندریگر روڈ کے اطراف کھجور کےدرخت لگانے کا پروگرام۔ (جنگ 13 دسمبر 2002ء)

٭ جدید سہولتوں سے آراستہ 32 بڑی بسیں کراچی پہنچ گئیں۔ (جنگ 14 دسمبر 2002ء)

٭ کراچی کے تھانوں میں دینی کتب کی لائبریریاں قائم کرنے کا فیصلہ، ناظم آباد اسٹیشن میں لائبریری کا افتتاح آج ہوگا۔ (جنگ 18 دسمبر 2002ء)

٭ کورنگی اور نئی کراچی ہسپتال میں ڈائی لیسز مشینیں نصب، 6 مشینیں سٹی ناظم کی درخواست پر نور فاؤنڈیشن یوکے کی جانب سے عطیہ کی گئی ہیں۔ (جسارت 28دسمبر 2002ء)

٭ کلفٹن میں 100 ایکڑ رقبے پر جدید ڈزنی لینڈ کا منصوبہ، 9کمپنیوں کےکاغذات جمع، BOT کی بنیاد پر بیس سالہ معاہدہ ہوگا، ایک ارب سےزائد کی سرمایہ کاری ہوگی، ذرائع سٹی گورنمنٹ۔ (جنگ28 دسمبر 2002ء)

٭ چین سے 24 بسیں پہنچ گئیں، یونیورسٹی روڈ پر آزمائشی سروس شروع۔ (جنگ 4 جنوری 2003ء)

٭ جامعہ اردو کے سامنے اوور ہیڈ برج کے منصوبے کا افتتاح، بدست نعمت اللہ خان۔ (جسارت 4 جنوری 2003ء)

٭ کراچی میں مونو ٹرین چلانے کے لیے بین الاقوامی کمپنیوں کی دلچسپی، 6 سے زائد روٹس کاتعین، ناظم کراچی کی ملائشیا ٹرانسپورٹ کمپنی کے وفد سے ملاقات۔ (جنگ9 جنوری 2003ء)

٭ سعودی سرمایہ کار کراچی میں 50 بڑی بسیں چلائیں گے۔ (جنگ، جسارت 14 جنوری 2003ء)

٭ سٹی گورنمنٹ نے صرف پیٹرول کی مد میں ساڑھے آٹھ کروڑ روپے سالانہ اور ماہانہ 70 لاکھ روپے کی کرپشن ختم کردی، نعمت اللہ خان۔ (جنگ، جسارت16جنوری 2003ء)

٭ کراچی میں 471 بس شیلٹر تعمیر کرنے کا پروگرام، 21 کمپنیوں نے دلچسپی کا اظہارکیا۔ (جنگ 21 جنوری 2003ء)

٭ سڑکوں کی تعمیر پر سٹی گورنمنٹ قابلِ مبارک باد ہے، ٹرانسپورٹ اتحاد۔ (جنگ یکم فروری 2003ء)

٭ سٹی گورنمنٹ کے اختیارات میں مداخلت بند کی جائے، پیپلز پارٹی۔ (جنگ یکم مارچ 2003ء)

٭ بلدیاتی نظام کے خاتمے کی کسی بھی کوشش کا مقابلہ کریں گے، ترقیاتی کاموں میں مداخلت بڑھتی جا رہی ہے، نعمت اللہ خان۔ (جنگ یکم مارچ 2003ء)

٭ پیشہ ور قاتل سن لیں ہم موت سے نہیں ڈرتے، ناظم لیاقت آباد ٹاؤن پرویز محمود پر حملہ فراموش نہیں کرسکتا۔ نعمت اللہ خان (جسارت 2 اپریل 2003ء)

٭ شہری حکومت نے 198 ترقیاتی منصوبے مکمل کر لیے، 99 سڑکوں کی تعمیر و مرمت، نکاسی آب کی 65 اسکیمیں، فراہمی آب کی 24، شہری سہولتوں کی 15 اسکیمیں، 13 اسکول اور 2 دیہات میں بجلی فراہم کی گئی۔ (جسارت 5 اپریل 2003ء)

٭ ملیر اور کورنگی کے لیے کروڑوں روپے کےترقیاتی منصوبوں کی منظوری، طویل سڑکوں کی تعمیراور پانی کی نئی لائنوں کی تنصیب شامل ہے۔ (جنگ 6 اپریل 2003ء )

٭ UTS کے تحت آئندہ 2 ماہ میں 75 ایئرکنڈیشن بسیں آئیں گی۔ (جسارت یکم مئی 2003ء)

٭ صفائی مہم، مختلف ٹاؤنزسے ہزاروں ٹن کچرا اٹھا لیا گیا۔ (جنگ 22 مئی 2003ء)

٭ اردو سٹی گورنمنٹ کی دفتری زبان قرار دے دی گئی، سٹی کونسل۔ (جسارت 13 مئی 2003ء)

٭ صوبائی حکومت فنڈ نہیں دے رہی، بعض وزراء مداخلت کر رہے ہیں، اختیارات نچلی سطح تک پہنچانے کاوعدہ پورا نہ ہوسکا، سٹی ناظم۔ (جنگ 15 جون 2003ء)

٭ کورنگی ٹاؤن میں ڈھائی کروڑ روپے کی لاگت سے مختلف سڑکوں کی تعمیرِ نو مکمل، ناظم کراچی نے 9000 روڈ، 12000 روڈ اور 8000 روڈ کا افتتاح کیا۔ سڑکیں دس برس سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھیں۔ (جسارت 6 جون 2003ء)

٭ عباسی شہید ہسپتال، فراہمی و نکاسی آب کےنظام کی ازسرِ نو تعمیر، شہری حکومت نے 3 کروڑ روپے مختص کردیے۔ (جسارت 14 جون 2003ء)

٭ کراچی ضلعی حکومت کا تاریخی، بجٹ کوئی نیا ٹیکس نہیں لگا، نئے مالی سال میں 58 ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد ہوگا، 27 ارب 70 کروڑ روپے کافاضل بجٹ۔ (جنگ، جسارت 26 جون 2003ء)

٭ شہری حکومت نے تعلیمی شعبے کے لیے 5 ارب 17 کروڑ روپے مختص کردیے۔ رواں سال دس نئے کالج قائم ہوں گے۔ نویں ،سویں جماعتوں کی طالبات کو ماہانہ 200 روپے وظیفہ دیا جائے گا۔ (جنگ 26 جون 2003ء)

City Nazim Naimatullah Khan on wednesday presented Rs 27,704,16 million budget of the city government. (Dawn, June 26th, 2003)

٭ 15 ٹاؤنز نے بجٹ پیش کردیا، صحت اور تعلیم پر ٹیکس نہیں لگایا گیا۔ (جنگ جولائی 2003ء)

٭ ہاکس بے اسکیم 42، بلاک 9، 10 میں 1400 خاندان آباد، سہولتیں بہم پہنچانے کے انتظامات مکمل، منصوبے پر 2 ارب 87 کروڑ سے زائد خرچ ہوں گے، سٹی ناظم نے لیاری ندی کے متاثرین کا مقدمہ لڑا۔ (جنگ جولائی 2003ء)

٭ جنوری 2005ء تک 2 فلٹر پلانٹ مکمل ہوجائیں گے، حب فلٹر میں 8 کروڑ گیلن اور پیپری پلانٹ میں 2 کروڑگیلن پانی صاف ہوگا، ناظم کراچی کا دورہ، تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ (جسارت 21 جولائی 2003ء)

٭ عشرئہ صحت و صفائی، ٹائون ناظمین اور افسران، جنگی بنیادوں پر کام کریں، نعمت اللہ خان۔ (جنگ 2 اگست 2003ء)

City Nazim Naimatullah Khan has directed the officials of all towns to work on emergency basis by utilizing all available resources during the city government’s 10 days cleaniness and health care drive. (Dawn, August 2nd, 2003)

City Nazim seeks finds to improve infrastructure. (Dawn, August 8th 2003)

٭ درخت لگانے کا ہدف 25 ہزار کردیا، سوکھنے کا امکان نہیں، مختلف شاہراہوں پر گزشتہ 6 ماہ میں ہزاروں کی تعداد میں چھوٹے اور بڑے درخت لگائے ہیں۔ (جنگ 18 اگست 2003ء)

٭ شہری حکومت نے کراچی کو دوبارہ عروس البلاد بنا دیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ۔ (جسارت 22 اگست 2003ء)

The city government is planning to construct a dam on Malir River and Karachi water and severage board has been asked to prepare a feasibility report in this regard. (Dawb, August 23rd, 2003)

٭ صدر پرویز مشرف نے کراچی کے لیے 29 ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج کی منظوری دے دی۔ (جنگ، جسارت 26 اگست 2003ء)

Musharaf Okays Rs 29 billions uplift plan for Karachi. City Nazim Naimatullah Khan gave a presentation on the four year package which focused on rebuilding various civic infrastructures. (Dawn, August 26th 2003)

٭ منی ڈزنی لینڈ کے لیے 30 کروڑ پاؤنڈ سرمایہ کاری کی پیشکش، برطانوی وفد کی سٹی ناظم سے ملاقات، ہاکس بے کے قریب تقریباً 500 ایکٹر پر قائم ہوگا۔ (جنگ 13 ستمبر 2003ء)

٭ کراچی کے لیے ایک ہزار نئی سی این جی بسوں کے معاہدے پر دستخط، ایس این ایس گلف گروپ پانچ منصوبوں میں بھی معاونت کرے گا۔ (جنگ 24 اکتوبر 2003ء)

٭ بلیک میل نہیں ہوں گے، گوشت فروش ایک مہینے کی ہڑتال کرلیں، کراچی صرف امیروں کا نہیں غریبوں کا شہر بھی ہے، عوامی حقوق کے لیے ہر مافیا سے لڑیں گے۔ (جنگ 7 نومبر 2003ء)

٭ ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرنے کے لیے 3 شفٹوں کا نظام نافذ، FTC، شارع قائدین فلائی اوور سمیت منصوبوں پر 24 گھنٹے کام ہوگا۔ (جنگ 24 دسمبر 2003ء)

٭ گرومندر چورنگی کی تعمیرِ نو، سٹی ناظم نے افتتاح کیا، 13 لاکھ 20 ہزار اسکوائر فٹ کی کار پیٹنگ، 4 کروڑ 9 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔ (جنگ 3 جنوری 2004ء)

City Nazim Naimatullah Khan on friday inaugurated reconstructed Grumondir Chowrangi, costing Rs 48 million. (Dawn, jan 3rd, 2004)

٭ کراچی پیکیج کے تحت منصوبوں پر تعمیراتی کام کا آغاز ہوگیا، سٹی ناظم، منگھوپیر روڈ کی تعمیر کا افتتاح۔ پہلے فیز میں 3 کروڑ 25 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔ (جنگ 4 جنوری 2004ء)

٭ تعمیرِ کراچی پروگرام کے دوسرے منصوبے، 8000 روڈ کورنگی کی تعمیرِ نو کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب، سٹی ناظم نے خطاب کیا۔ ہینو چوک قیوم آباد سے داؤد چورنگی تک 13 کلو میٹر طویل سڑک کی تعمیر پر مجموعی طور پر ایک ارب 4 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ (جنگ جنوری 2004)

The reconstruction of 8000 road, which is 13 km long begining from Hino Chowk of Qayyumabad to Dawood Chowrangi will be completed at a total coast of Rs 1.040 billion. Inaugurated by Naimatullah Khan. (Dawn, Jan 6th 2004)

Nazim intensifies efforts for devolution of KBCA. (Dawn, jan 7th 2004)

٭ کارساز روڈ کے تعمیراتی کام کا آغاز، ساڑھے چار کروڑ روپے لاگت آئے گی، ڈھائی کلو میٹر طویل سڑک کو 12 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ دو انڈر پاس، تین سگنلز اور تین بس اسٹاپ بنائے جائیں گے، سٹی ناظم کا تقریب سنگِ بنیاد سے خطاب۔ (جنگ 19 جنوری 2004ء)

٭ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کراچی نے خواتین کونسلرز کے فنڈ سے یونیورسٹی روڈ، نیپا چورنگی پر 6 کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی ویمن لائبریری کمپلیکس پر ترقیاتی کام شروع کردیا۔ ناظم کراچی نے سنگِ بنیاد رکھا۔ (جنگ 21 جنوری 2004ء)

٭ شاہ فیصل فلائی اوور کا افتتاح، تخمینے سے 8 کروڑ کم اخراجات، مقررہ وقت سے 3 ماہ قبل مکمل، ناظم کراچی نعمت اللہ خان نے پُل کا افتتاح کیا۔ (جنگ 22 جنوری 2004ء)

٭ سیاسی مداخلت بڑھ گئی، شہری حکومت کا کوئی اقدام وزارتِ تعلیم کو ہضم نہیں ہوتا، نعمت اللہ خان (جنگ 6 مارچ 2004ء)

٭ جدید بسوں کے سلسلے میں معاہدے۔ اگلے ماہ 100 بسیں آئیں گی۔ (جنگ 19 مارچ 2004ء)

٭ سٹی ناظم نے گڈاپ ٹاؤن کا ہنگامی دورہ کیا، معمار آبادمیں 8 منصوبوں کا افتتاح، 55 لاکھ روپے کی لاگت سے امیر خسرو پارک کی طرز کے ماڈل پارک کی تعمیر کا افتتاح۔ (جنگ 30 مارچ 2004ء)

٭ کالا پل تا ہینو چوک روڈ مقررہ تاریخ سے قبل کم لاگت میں مکمل، سڑک کی لمبائی ساڑھے سات کلو میٹر ہے۔ 91.923 ملین روپے میں مکمل کی گئی جبکہ تخمینہ 108.672روپے کا لگایا گیا تھا۔ (جنگ 19 اپریل 2004ء)

٭ سفاری پارک کا بند ایریا عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔ بند ایریا 250 ایکڑ پر مشتمل ہے۔ (جنگ 11 مئی 2004ء)

٭ کراچی میں سہراب گوٹھ تا ٹاور لائٹ ٹرین چلانے کا منصوبہ، 56 کروڑ 80 لاکھ ڈالر خرچ ہوں گے۔ منصوبہ چار سال میں مکمل ہوگا۔ 14 اسٹیشن ہوں گے۔ CDGK اور چائنا مشینری اینڈ ایکوپمنٹ گروپ کے درمیان معاہدے پر دستخط۔ (جنگ 15 مئی 2004ء)

٭ سٹی ناظم نعمت اللہ خان نے تعمیرِ کراچی پروگرام کے تحت راشد منہاس روڈ کی تعمیر و ترقی، کشادگی و درستی کے لیے تعمیر کا سنگِ بنیاد رکھا، منصوبے پر 60 ملین روپے کی لاگت آئے گی۔ (جنگ 28 مئی 2004ء)

The City District Government Karachi has decided to prepare a traffic managment plan for I.I Chundrigar Road, one of the busiest of th city. (“Dawn”, May 30th 2004)

٭ صبغت اللہ شہید روڈ کا تعمیراتی کام رواں ماہ میں مکمل ہوجائے گا۔ دو کلو میٹر حصے کی کارپیٹنگ مکمل، ساڑھے پانچ کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ (جنگ 14 جون 2004ء)

٭ پاکستان کا پہلا سفاری پارک، سفاری ایریا 34 سال بعد عوام کے لیے کھول دیا گیا، علاقہ 250 ایکڑ رقبے پر مشتمل ہے۔ دو قدرتی پہاڑیاں، 60 فٹ گہری جھیل اور 700 جانور ہیں، سٹی ناظم نعمت اللہ خان نے افتتاح کیا۔ (جنگ 16 جون 2004ء)

Safari area opens for public, The City District Government Karachi will soon induct various species of mamals and birds, which would be brought from several countries, especially from Africa and Srilanka. (Dawn, June 16th, 2004)

٭ گرومندر سے تین ہٹی، جہانگیر روڈ تعمیراتی کام کا آغاز، تین کروڑ 52 لاکھ لاگت کا تخمینہ، سڑک 6 ماہ میں مکمل کی جائے۔ سٹی ناظم نے افتتاح کیا۔ (جنگ 24 جون 2004ء)

٭ ہاکس بے میں گریکس ولیج سے ساحلِ سمندر تک سڑک کی تعمیر کا آغاز، سڑک کی تعمیر پر 15 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ 8.5کلو میٹر طویل ہوگی۔ (جنگ 26 جون 2004ء)

The City Nazim Naimatullah Khan has urged the Sinth Government to lift the ban on fresh recruitment in government institutions (Dawn, Jun 26th, 2004)

32.67 billions on City Govt, budget approved. (Dawn, June 27th, 2004)

Nazim seeks devolution of Kutchi Abadis department. (Dawn, June 28th 2004)

٭ سفاری پارک میں وہیلر ٹرین کا آغاز، چیئرلفٹ لگانے کا جائزہ۔ (جنگ 28 جون 2004ء)

٭ سفاری پارک، شہریوں کی دلچسپی، بڑی تعداد میں آمد، کوچز ایئرکنڈیشنڈ کرنے کا فیصلہ، 23 دنوں میں 2 لاکھ 32 ہزار افراد نے سفاری کوچ کے ذریعے سفاری ایریا کا دورہ کیا۔ (جنگ 28 جولائی 2004ء)

The City Government has decided to drastically reduced charges for granting lease in Kutchi Abadis in the metropolis. (Dawn, June 28th, 2004)

٭ گیارہ ٹاؤنز میں ساڑھے سات کروڑ کی لاگت سے ڈھائی ماہ کی قلیل مدت میں ماڈل پارکس تیار، تزئین و آرائش آخری مراحل میں ہے۔ (جنگ 7 اگست 2004ء)

National Park planned for clifton, The City Nazim Naimatullah Khan in a meeting on wednesday decided that Bin Qasim Bagh in Clifton will be developed into a National Park provided with modern facilities. (Dawn, August 19th, 2004)

٭ کراچی کے ہر ٹاؤن میں ماڈل پارک تعمیر کریں گے، میٹروول میں ماڈل پارک کی افتتاحی تقریب سے ناظمِ کراچی کا خطاب۔ (جنگ اگست 2004ء)

٭ فیڈرل بی ایریا بلاک 14 میں شہر کے دوسرے ماڈل پارک کا افتتاح، رقبہ 82 ہزار 705 مربع فٹ ہے۔ سٹی ناظم نعمت اللہ خان نے افتتاح کیا۔ (جنگ 21 اگست 2004ء)

٭ چارجڈ پارکنگ فوری ختم کی جائے، سٹی کونسل کا مطالبہ۔ (جنگ 22 اگست 2004ء)

City Council seeks ban on charged parking (Dawn, August 22nd 2004)

About a dozen of model parks are being developed in various town of the city and karachiites will get a model park every week. This was announced by City Nazim Naimatullah Khan while inaugurating the model park, Bagh-e-Rizwan in Block-14 of Federal B. Area on Friday night. (Dawn, August 22nd, 2004)

٭ شہر میں چارجڈ پارکنگ ختم، ٹھیکیداروں سے معاہدہ منسوخ، پارکنگ فیس وصول کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا۔ سٹی ناظم (جنگ 27 اگست 2004ء)

٭ پیراڈائز پوائنٹ پر 70 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا کویتی منصوبہ، شہریوں کو سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ شجرکاری، ریستوران، سوئمنگ پول، رہائشی کاٹیجز، امیوزمنٹ پارک منصوبے میں شامل ہیں۔ (جنگ یکم ستمبر 2004ء)

٭ کئی سال سے بند کلفٹن مچھلی گھر سٹی حکومت تعمیر کرے گی۔ (جنگ 7 ستمبر 2004ء)

٭ کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کا فیصلہ۔ (جنگ 8 ستمبر 2004ء)

٭ ناظم آباد میں ماڈل پارک کا افتتاح۔ (جنگ 13 ستمبر 2004ء)

٭ سمندری پانی کو میٹھا کرنے کے لیے امریکی کمپنی ڈی سیلی نیشن پلانٹ لگائے گی۔ منصوبہ بی او ٹی کی بنیاد پر مکمل کیا جائے گا۔ امریکن کمپنی اور سٹی گورنمنٹ آج معاہدے پر دستخط کریں گے۔ (جنگ 12 اکتوبر 2004ء)

٭ ایف ٹی سی فلائی اوور کا افتتاح۔ دسمبر تک 20 نئی سڑکوں کی تعمیر کا آغاز ہوگا، سٹی ناظم۔(جنگ 13 اکتوبر 2004ء)

٭ 278 کچی آبادیوں کی لیز کا کام شروع ۔ فارم کی تقسیم کا آغاز۔ (جنگ 18 اکتوبر 2004)

٭ کچی آبادیوں کا وعدہ پورا کردیا، اونگی ٹاؤن میں لیز کیمپ کا افتتاح، سٹی ناظم کا خطاب۔ (جنگ 21 اکتوبر 2004)

٭ ماس ٹرانزٹ پروگرام 6 ماہ میں مکمل ہوگا۔ 7 پارٹیوں کی دلچسپی۔ 87 کلو میٹر طویل ریل کی پٹری بچھانے کا منصوبہ۔ (جنگ 25 اکتوبر 2004ء)

٭ نعمت اللہ خان کی کوششوں سے کراچی چڑیا گھر میں 28 جانوروں اور پرندوں کا اضافہ۔ (جنگ 14 نومبر 2004ء)

٭ کراچی کے پہلے انٹر سٹی بس ٹرمینل کا سنگِ بنیاد سٹی ناظم نے رکھا۔ منصوبے پر 39.40ملین روپے کی لاگت آئے گی۔ (جنگ 14 نومبر 2004ء)

٭ غیر ملکی دوروں پر شہری یا صوبائی حکومت کا ایک روپیہ خرچ نہیں کیا۔ سٹی ناظم (جنگ 19 نومبر 2004ء)

٭ سٹی گورنمنٹ کے تحت کورنگی میں ساتویں ماڈل پارک کا افتتاح۔ (جنگ 27 نومبر 2004ء)

٭ گرومندر تا ناظم آباد روڈ کا افتتاح۔ (جنگ 2 دسمبر 2004ء)

٭ نیشنل ہائی وے پر دوسرے انٹر سٹی بس ٹرمینل کا سنگِ بنیاد (جنگ 3 دسمبر 2004ء)

٭ نعمت اللہ خان نے غریب آباد انڈر پاس کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔ (جسارت 8 دسمبر 2004ء)

٭ لانڈھی ٹاؤن میں آٹھویں ماڈل پارک کا افتتاح۔ (جنگ 9 دسمبر 2004ء)

٭ گلشن اقبال میں پیڈسٹرین برج کا افتتاح۔ (جنگ 17 دسمبر 2004ء)

٭ کراچی کے لیے نعمت اللہ خان کا کردار قابلِ تعریف ہے، صدر پرویز مشرف (جنگ 18 دسمبر 2004ء)

٭ ملیر میں نویں ماڈل پارک کا افتتاح۔ (جنگ 20 دسمبر 2004ء)

٭ ناظم آباد میں دسویں ماڈل پارک کا افتتاح۔ (جنگ 10 جنوری 2005)

٭ سرجانی ٹاؤن میں بس ٹرمینل کا سنگِ بنیاد۔ (جنگ 14 جنوری 2005ء)

٭ امریکی وفد سے ملاقات، کچرے سے بجلی بنانے کے منصوبے پر گفتگو۔ (جنگ 2 فروری 2005ء)

٭ کراچی کے پہلے انڈر پاس کی تعمیر پر پیر سے کام شروع ہوگا۔ 6 ماہ میں مکمل کرنے کا ہدف۔ (جنگ 5 مارچ 2005ء)

٭ شہری حکومت کا KMC مارکیٹوں کی حالت بہتر بنانے کا فیصلہ۔ (جنگ6مارچ 2005ء)

٭ سٹی ناظم کے اصرار پر سرکلر ریلوے بحال کی جارہی ہے، شمیم حیدر، وفاقی وزیر ریلوے کی پریس کانفرنس۔ (جنگ 8 مارچ 2005ء)

٭ اصل چیلنج سرکلر ریلوے کی مکمل بحالی ہے، سٹی ناظم (جنگ 10 مارچ 2005ء)

٭ مثالی ترقیاتی کاموں سے کراچی کا نقشہ بدل رہا ہے، طارق حسن (جنگ 30 مارچ 2005ء)

٭ سمندری پانی کو میٹھا بنانے کے لیے مزید پلانٹ لگائے جائیں گے، سٹی ناظم۔ (جنگ 2 اپریل 2005ء)

٭ شہری حکومت نے ریکارڈ ترقیاتی کام کر کے مثال قائم کی ہے۔ نعمت اللہ خان کی کارکردگی شاندار ہے، منفی رویہ ترک کیا جائے، معین حیدر (جسارت 21 مئی 2005ء)

٭ عزیز بھٹی پارک کی از سرِ نو تعمیر کا سنگ ِبنیاد (جنگ 24 مئی 2005ء)

٭ ادارہ امراضِ قلب کراچی کا افتتاح، نوے لاکھ شہریوں کو فائدہ پہنچے گا، صرف 60 روپے کی پرچی سے مریض اپنا معائنہ کراسکے گا۔ سٹی ناظم (جنگ 5 جون 2005ء)

٭ مقامی حکومتوں کے نمائندوں کی کوششوں سے شہر کا نقشہ تبدیل ہوگیا، ملیر ندی پل کے افتتاح پر سٹی ناظم کا خطاب۔ (جنگ 6 جون 2005ء)

فہرست | →پیچھے جائیے

ختم شد