Author: nuk

نعمت اللہ خان ۔۔۔ ہجرت سے نظامت تک

Uncategorized

اس کتاب کی اشاعت کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ ہماری نئی نسل یہ جان سکے کہ پاکستان محض خطۂ زمین نہیں بلکہ ایک اسلامی نظریاتی ملک ہے، جس کے قیام کے لیے مسلمانانِ برصغیر نے عظیم قربانیاں دی تھیں۔ لاکھوں لوگوں نے اپنے گھر بار، جائدادیں اور اپنے سگے رشتے داروں کو چھوڑ کر بے سروسامانی کی عالم میں ہجرت کی تھی، اور ایک نئے ملک میں زندگی کا آغاز بہت سی مشکلات کے ساتھ کیا تھا۔

پیش لفظ

نعمت اللہ خان — ہجرت سے نظامت تک

پیش لفظ   اللہ تبارک و تعالیٰ کا شکر بجا لاتا ہوں جس نے یہ توفیق بخشی کہ والد ِمحترم نعمت اللہ خان صاحب کی یادداشتوں کو کتابی شکل میں آپ کے سامنے پیش کرسکوں۔ معروف صحافی دوستوں نعمان لاری، شبیر سومرو، حیدر شیخ، اسد احمد اور اسعدالدین نے مختلف اخبارات و رسائل کے لیے ….  Read More

نعمت اللہ خان ۔۔۔۔۔ ایک بے مثال انسان!

نعمت اللہ خان — ہجرت سے نظامت تک

نعمت اللہ خان ۔۔۔۔۔ ایک بے مثال انسان!   وہ پاکستان کی محبت میں جذباتی حد تک گرفتار ہیں میرا ان کے بارے میں زیادہ سے زیادہ یہ تاثر تھا کہ یہ ایک دیانت دار اور کامیاب آدمی ہیں، اسلام سے متاثر ہیں، دینی کاموں میں دلچسپی لیتے رہتے ہیں۔ ”کامیاب“ میں نے اس لیے ….  Read More

شجر ہائے سایہ دار

نعمت اللہ خان — ہجرت سے نظامت تک

شجر ہائے سایہ دار   کہتے ہیں کہ ہر بڑے شخص کی کامیابی کے پیچھے کسی عورت کا ہاتھ ہوتا ہے۔ والد محترم نعمت اللہ خان صاحب کی کامیاب زندگی کے پیچھے دیگر عوامل کے ساتھ ساتھ دو خواتین کا ہاتھ بھی تھا۔ ان کی والدہ اور ہماری والدہ، یعنی ان کی اہلیہ۔ میری والدہ ….  Read More

ہجرت ناگزیر تھی

نعمت اللہ خان — ہجرت سے نظامت تک

ہجرت ناگزیر تھی   خالقِ کائنات اللہ رب العزت کی حمد و ثناء و بے پناہ شکر، اور اس کے آخری رسول حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہِ عقیدت میں درود و سلام کے ہدیے کے ساتھ اس کتاب کا آغاز کررہا ہوں جسے آپ، اپنی ہی طرح کے ایک عام آدمی ….  Read More

زندگی جدوجہد کا نام ہے

نعمت اللہ خان — ہجرت سے نظامت تک

زندگی جدوجہد کا نام ہے   پاکستان کی طرف سفر کا آغاز اجمیر اسٹیشن سے کیا۔ مارواڑ جنکشن، کھوکھراپار، پھر حیدرآباد تک کُل چار گھنٹے کا سفر تھا۔ اسٹیشن چھوٹا تھا لیکن آنے والوں اور استقبال کرنے والوں کی تعداد بہت زیادہ تھی۔ ایک دوسرے کے لیے اجنبی ہونے کے باوجود دین کے رشتے نے ….  Read More

وکالت کا پیشہ اپنالیا

نعمت اللہ خان — ہجرت سے نظامت تک

وکالت کا پیشہ اپنالیا   اب میرے پاس دو راستے تھے، صحافت کو بطور پیشہ اپنالوں یا پھر وکالت شروع کردوں۔ بیرسٹر اصغر علی کا مشوره یاد آیا اور پریکٹس شروع کرنے کے لیے کچھ کچھ ذہن بن گیا۔ کس طرح آغاز کروں، وسائل کہاں سے آئیں گے؟ دفتر کے لیے جگہ کہاں ملے گی؟ ….  Read More

خانۂ کعبہ اور مسجدِ نبوی میں حلف کا اعزاز

نعمت اللہ خان — ہجرت سے نظامت تک

خانۂ کعبہ اور مسجدِ نبوی میں حلف کا اعزاز   ستّر کی دہائی میں ملک میں اسلام اور سوشلزم کی نظریاتی کشمکش عروج پر تھی۔ اشتراکی قوتوں نے اپنی طاقت کے اظہار کے لیے پورے ملک میں 19 اپریل 1970ء کو ہڑتال کا اعلان کیا۔ ہڑتال کے پروگرام سے پہلے جماعت اسلامی نے قوم سے ….  Read More

ہم تو چمن کو چھوڑ کے سوئے قفس چلے

نعمت اللہ خان — ہجرت سے نظامت تک

ہم تو چمن کو چھوڑ کے سوئے قفس چلے   اکیس اگست1974ء کی شام مولانا مودودیؒ امریکا سے علاج کروا کر واپس لوٹے۔ طے کیا گیا کہ کارکنان کراچی ایئرپورٹ پہنچ کر بھرپور استقبال کریں گے۔ تیاریاں شروع ہوگئیں۔ ایئرپورٹ پر تاحدِ نگاہ جماعت اسلامی کا پرچم تھامے کارکنان جمع تھے۔ مولانا ایئرپورٹ کی عمارت ….  Read More

بڑے قد کے اجلے لوگ

نعمت اللہ خان — ہجرت سے نظامت تک

بڑے قد کے اجلے لوگ   سن 1977ء پاکستان کی تاریخ کا ایک بدقسمت سال ثابت ہوا۔ حکومت کے خلاف احتجاج ملک کے اکثر شہروں اور قصبوں تک پھیل گیا۔ قومی اتحاد اور حکومتی نمائندوں کے درمیان مذاکرات کے کئی دور چلے اور قریب تھا کہ کوئی معاہدہ طے پا جاتا کہ 4 اور 5 ….  Read More