نعمت اللہ خان ۔۔۔ ہجرت سے نظامت تک -


Click image for PDF

 

 

داعی اور دعوت

تاریخ کی گواہی یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میدان جنگ میں بھی دعوت و تبلیغ کا کام جاری رکھا۔ مسلمان کسی حالت میں بھی اپنے اس کام کو نہیں چھوڑ سکتا کہ وہ خلق خدا کو اللہ تعالیٰ کی بندگی کی طرف بلائے۔ یہ دعوت الی اللہ کا کام مسلمان اور اس کی زندگی کے ساتھ لازم و ملزوم ہے۔

ہم میں اور عیسائی مشنریوں میں فرق یہی ہے کہ وہ کچھ پیشہ ور مشنری ہوتے ہیں جو تبلیغ کا کام کرتے ہیں لیکن مسلمان کی تبلیغ رزم گاہ حیات میں ہوتی ہے۔ یہ تبلیغ کہیں الگ بیٹھ کر محض کسی واعظ کی حیثیت سے نہیں ہوتی بلکہ مسلمان اگر کسی منڈی میں بھی کام کرتا ہے تو ایک طرف تو وہ اپنا کاروبار کرتا ہے اور دوسری طرف لوگوں کو اللہ کے دین کی طرف بلاتا ہے۔ وہ جہاں کہیں بھی ہے اور جو کام بھی کررہا ہے وہ ہر حالت میں داعی الی اللہ پہلے ہے اور باقی اور کچھ بعد میں۔

مولانا مودودیؒ – خطاب، بمقام جہلم، 1968